شبقدر‘ قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی‘ 2 جواری گرفتار

شبقدر‘ قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی‘ 2 جواری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی) تھانہ سروکلی پولیس نے مرغیوں کے دنگل پر جواء کھیلنے والے چار جواری دھر لئے ۔ تھانہ سرو کلی کے علاقہ پیر قلعہ میں مرغیوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر لی گئی ۔ سرو کلی پولیس نے دیگر کاروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ شبقدر تھانہ سروکلی پولیس نے ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سروکلی مختیار خان نے پیر قلعہ میں کاروائی کرتے ہوئے مرغیوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے موقع پر لڑانے والی مرغیاں بھی قبضے میں لے لی جبکہ ملزمان سے مرغیوں کے دنگل پر جوئے میں داؤ پر لگی 10ہزار روپے بھی برآمد کر لیے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سرو کلی پولیس نے آمن آمان کے قیام اور منشیات کے خلاف مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش خانوادہ اور سفیر گل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3350گرام چرس برآمد کر لیا۔ سروکلی پولیس نے دیگر کاروائیوں میں قتل اقدام قتل سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہیں جن کے قبضے سے 2پستول اور 30عدد کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔