ہمارا بنیادی مقصد بجلی چوری کا خاتمہ ہے ‘ کلیم اللہ

ہمارا بنیادی مقصد بجلی چوری کا خاتمہ ہے ‘ کلیم اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو رپورٹ) ایگزیکٹیو انجینئر پیسکو چارسدہ کلیم اللہ خان نے کہا ہے کنڈا ہٹاوں چارسدہ کو روشن بناؤں مہم کے ساتھ ساتھ 400روپے ماہانہ کے اقساط پر نئے بجلی میٹرز کے تنصیب کے خصوصی پیکج کا افتتاح کر دیا ہے جس کا بنیادی مقصد بجلی چوری کو کم کرنا ہے۔ سرکاری اداروں سمیت گھریلوں صارفین بقایاجات کی ادائیگی ممکن بنائے تاکہ واپڈا کے خسارہ کو کم کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ،اس موقع پر ایکس سی این واپڈا کلیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس،جوڈیشل ،صحت اور تعلیم سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کو واپڈاکے کروڑو روپے واجب الااداد ہے اسلئے تمام ادارے فوری طور پر تمام بقایاجات کو ادا کرے تاکہ لائن لاسسز کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ا س حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ چارسدہ میں بجلی چوری کو کم کرنے کے لئے عوام میں بجلی کے ضیاع کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لئے کنڈا ہٹاؤ اور چارسدہ کو روشن بناؤں کے خصوصی مہم کا فتتاح کر دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد کنڈے کے ذریعے بجلی چوری کو کم کرکے نئے میٹروں کی تنصیب ہے ،جبکہ محکمہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ بجلی میٹروں کے تنصیب کے لئے نیا نظام بھی لاگوں کیا گیا ہے جس میں نئے بجلی میٹر کے تنصیب کی فیس کو یک مشت کے بجائے 15 آسان اقساط میں کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے نئے صارفین 400روپے ماہانہ ادائیگی میں اپنے لئے نئے میٹر کے تنصیب کاداخلہ کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل بازار سمیت دیگر کمرشل ایریازکو گھریلوں فیڈرز سے الگ کیا جا رہا ہے جبکہ میٹل وائر کے ذریعے کیبل کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے جس کے ذریعے نہ صرف بجلی چوری کی شرخ کو کم کیا جا سکے گا بلکہ زیارہ ریکوری والے کمرشل ایریاز میں لوڈ شیڈنگ بھی ختم کر دی جائے گی ۔غلط میٹر ریڈنگ اور اوربلنگ کے حوالے سے کلیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ آئے روز محکمہ میں جدت لائی جا رہی ہے اس لئے پرانی بجلی میٹرز کے ذریعے اب نئے ڈیجٹل میٹر ز کی تنصیب کی جا رہی ہے جبکہ میٹر ریڈنگ درست کرنے کے لئے تصویرکا نظام بھی لاگوں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے غلط ریڈنگ کی شرخ کو ختم کیا گیا ہے،اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کنڈا کلچر کو ختم کرنے کے لئے اب تک ضلع کے مختلف علاقوں میں درجنوں آپریشن کئے گئے ہیں جس بجلی چوری میں ملوث سینکڑوں ملازمین کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گی ہے جبکہ مستقبل میں بھی گھریلوں صارفین کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل زون میں بجلی چوری کے خلاف بھی آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔