آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں سرکاری بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں سرکاری بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ایس ڈی اوپیسکو مندھراں نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں سرکاری بجلی چوری کرنے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرادیاجب کہ صدرپولیس نے گلشن اسحاق کالونی میں کاروائی کے دوران ایک شخص سے اسلحہ برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمیں ایس ڈی او مندھراں معاذ احمدنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں ایک شخص بجلی چوری کررہاتھااسی طرح صدرپولیس نے گلشن اسحاق کالونی سے تاج محمدسے ایک پستول تیس بوراوردو کارتوس برآمدکرلیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر