ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کا دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کا دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ،رہنما تحریک انصاف آجاسم شریف نے شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی دورہ کیا اس موقع پر جی ایم آپریشن سہیل انور ملک، سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور بھی انکے ہمراہ موجودتھے۔ اس موقع پر آجاسم شریف نے کہا کہ محکمے کے تمام تر آپریشنل ڈیپارٹمنٹ فیلڈ میں صفائی آپریشن کرانے میں مصروف ہیں۔شہر کو صاف ستھرا کرنے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔محکمے اور ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنایا جائے۔ ؂شہر میں جاری صفائی آپریشن، ترک کنٹریکٹرز کی کار کردگی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے ساتھ ساتھ زیرو ویسٹ کو بھی ممکن بنایا جائے۔ صفائی ستھرائی میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو فل فور معطل کیا جائے گا۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک نے داتا گنج بخش ٹاون، ریلوے سٹیشن کے منحلقہ علاقے، ہربنس پورہ، دھرم پورہ، جوہر ٹاؤن، واہگہ ٹاون سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4