مسلم لیگ(ن) عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی،ملک ظہیر احمد

مسلم لیگ(ن) عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی،ملک ظہیر احمد

فیروزوالہ( نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے رہنما اوریوسی چیئرمین فیض پورملک ظہیراحمدنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی عوام کے کندھوں سے مسائل کا بوجھ اتار کر ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہمیشہ مسلم لیگ ن کا مشن رہا ہے ۔

مسلم لیگ ن عوام کو خوشحال دیکھنے کی خواہاں ہے جس کے لئے مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں اداروں کی مضبوطی کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام اور عوام کی بہتری کے لئے مسلم لیگ ن کے قائدین نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کے اوراق پر سنہری حروف سے لکھاجائے گا ، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر پابند ہیں کہ اپوزیشن کی تمام قومی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں جس کیلئے ملکی معیشت میں بہتری اور دیرینہ دیرینہ مسائل کے حل کی خاطر انہوں نے پیپلز پارٹی کے وفد سے بات چیت کی ہے جو انکا حق ہے اپوزیشن جماعتیں مختلف نظریات کی حامل ہونے کے باوجود ماضی میں بھی بعض اہم قومی ایشوز پر اتحاد کرتی آئی ہیں حالیہ اتحاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اس پر تنقید کرنے کی کوئی وجہ نہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی نظریاتی سیاست کو اس اپوزیشن اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4