قرآن مجید میں انسانیت کی مکمل رہنمائی کی گئی،میاں افضل

قرآن مجید میں انسانیت کی مکمل رہنمائی کی گئی،میاں افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)اسلامک ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین اسلامی سکالر میاں محمد افضل نے جامعہ اشاعت القرآن الرحمن میں میاں نذیر احمد کی زیر صدارت پیغام قرآن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید ایک مکمل نظام ضابطہ حیات ہے جس میں انسانیت کی مکمل رہنمائی کی گئی ہے۔

میاں افضل نے کہاکہ قرآن حکیم پوری دنیائے انسانیت کیلئے انتہائی مشعل راہ ہیں اور اسطرح قرآن کی تعلیمات دنیا بھرکے انسانوں کیلئے رشدوہدایت کا سرچشمہ ہیں انہوں نے کہاکہ ہم مسلمان قرآن حکیم کی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں تو نہ صرف دنیامیں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارا حاصل کرسکتے ہیں بلکہ دنیا و آخرت کی تمام تر کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں
میاں افضل