نئے پاکستان میں بچوں کے ساتھ گھروں سے نکلنا محال ہو گیا،نرگس خان
لاہور(سٹی رپورٹر ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صد نرگس خان نے سانحہ ساہیوال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان اور مدینہ کی یاست بنانے کے دعوے کرنے والوں کے دور میں آج بچے اپنی ماؤں اور شوہروں کے ساتھ نا حق قتل ہورہے ہیں،نئے پاکستان میں لوگوں کا اپنے بچوں اور فیملی سمیت گھروں سے نکلنا مشاکل ہو گیا ہے ۔وہ پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 124شہباز محمود بھٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔
اس موقع پر شہناز کنول اور دیگر پارتی رہنما بھی موجود تھے ۔نرگس خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھی پی ٹی آئی والے اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی حکومت کی فکر کریں اور اس بات کو زہن میں رکھیں نہ تو اس کے پاس سینٹ میں اکثریت ہے اور نہ ہی قومی اسمبلی میں مانگے تانگے کی حکومت کو آصف علی زرداری جب چاہیں گراسکتے ہیں ۔
