معصوم شہریوں کو دہشتگر د قراردینا انتہائی شرمناک ہے،عبدالوحید شاہد روپڑی
لاہور(پ ر)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے سانحہ ساہیوال کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ حکمران اس واقعہ پر مستعفی ہو اور قاتلوں کو اسی گہ پر پھانسی دی جائے جہاں پر یہ واقعہ رونما ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو دہشت گرد قراردینا انتہائی شرمناک ہے، مدینہ کی ریاست کے دعویدار کہاں ہیں ، گذشتہ روز اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں استحکام پاکستان کے خلاف متحد ہوچکی ہیں۔تازہ ترین دہشت گردی کے حملے یہ ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان نے عالمی ساہوکاروں کی خدمت کرتے کرتے اپنا سب کچھ گنوادیاہے مگر اس کے باوجود عالمی سطح پر ہماری قربانیوں کاکوئی اعتراف نہیں کیاجارہا۔ڈونلڈٹرمپ کی الزام تراشیاں اس کی بڑی مثال ہے۔
