مسلمانوں کو صراط مستقیم پر چلناچاہیے،علامہ محمد اسلم صدیقی

مسلمانوں کو صراط مستقیم پر چلناچاہیے،علامہ محمد اسلم صدیقی

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگس میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قوموں پر عذاب بھیجا، جبکہ مشرکین مکہ نے عذاب کو مذاق بنا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا ہمیں صراط مستقیم کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پیروی کرنی چاہئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرنی چاہئے۔ شیطان کی شیطانیت سے بچنا چاہئے۔ شیطان اپنے عمل سے انسان کو گمراہ کرتا ہے، نیکی کرنے والے، زکوٰۃ دینے والے، نماز پڑھنے والے اور دیگر اچھے کام کرنے والوں کو روکتا ہے۔

، بلکہ میاں بیوی کی لڑائی کرواتا ہے بلکہ شیطان انسان کے دماغ میں گھسنے کی کوشش کرتا ہے۔ انسان کا دل پھول کی پتی سے بھی نرم ہوتا ہے، لیکن شیطان کی وجہ سے یہ دل پتھر ہو جاتا ہے۔ پتھر دل انسان پر کلہاڑی بھی اثر نہیں کرتی۔ ہمیں اللہ کی پکڑ سے بچنا چاہئے۔ انسانیت سے گرنا نہیں چاہئے، شرک بھی ظلم ہے، ویسے بھی ظلم کرنا ظلم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4