تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کی 24گھنٹوں میں رہا ئی کا امکان
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ بھر کی جیلوں میں نظر بند تحریک لبیک کے گرفتار عہدیداران اور کارکنوں کو آئندہ 24 گھنٹوں میں رہا کئے جانے کا امکان،حکومت نے 16 ایم پی او کے تحت سرگودھا سمیت صوبہ بھر سے 2100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ نظر بند کئے جانے والے تحریک لیبک کے تمام عہدیداران اور کارکنان کو آئندہ 24 گھنٹے میں رہا کر دیا جائے ،جس کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیت دیگر تمام اداروں سے بھی مشاورت کر لی گئی ہے،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت مخالف دھرنوں اور جلاؤ گہراؤ کیساتھ ساتھ عدلیہ اور ریاست کیخلاف غلط زبان استعمال کرنے اور املاک کو نقصان اور گاڑیوں کو بھی جلایا گیا تھا جس پر حکومت نے چیئرمین خادم حسین رضوی سمیت دیگر اہم عہدیداران اور کارکنان کونظر بند کر لیا تھا۔
رہائی کا امکان