ایرانی ایئرلائن کا بھی پاکستان میں اپنی پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار

ایرانی ایئرلائن کا بھی پاکستان میں اپنی پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد (آن لائن)برٹش ایئرویز کی طرف سے پاکستان میں اپنی سروس بحال کرنے کے اعلان کے بعد ایران کی ایک ایئرلائن نے بھی پاکستان میں اپنی پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ایران سے تعلق رکنے والی ایئرلائن (ATA)آتا نے چھ جنوری کو پاکستانی حکام کو ایک خط کے ذریعے اس خواہش کا اظہار کیا ہے اپنے خط میں ایران کی آتا ایئرلائن نے کہا کہ وہ اپنے A320اور MD-83جہازوں کی پروازوں کے ذریعے مسافروں کو لانے اور لے جانے کیلئے اپنی سروس شروع کرنا چاہتا ہے پاکستانی ہوا بازی کے ذریعے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ خوش آئند ہے پاکستان میں فوج کی انتھک کوششوں کے بعد امن کی جو فضا قائم ہوئی اور دہشتگردی کے جن پر قابو پالیا گیا ہے اس سے دنیا کے نہ صرف سرمایہ کار پاکستان کی طرف رجوع کر رہے ہیں بلکہ یہ پاکستان سے بے روزگاری کے خاتمے اور مضبوط معیشت کی شروعات بھی ہیں۔

ایران ائیر لائن

Back to Conversion Tool

مزید : صفحہ آخر