حکومت تجارتی خسارہ پورا کرنے میں ناکام ،چیلنجز میں اضافہ ہوا ،تاجر برادری

حکومت تجارتی خسارہ پورا کرنے میں ناکام ،چیلنجز میں اضافہ ہوا ،تاجر برادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( افضل افتخار)موجودہ مالی سال میں تیسرا بجٹ حکومتی خساروں کو پورا کرسکے گا، چھ ماہ میں تیسری مرتبہ بجٹ پیش کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اگر اسکے باوجود بھی حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوئی تو حکومت کو مزید مشکلات درپیش ہونگی، نئے منی بجٹ میں سپر ٹیکسز لگنے کے ساتھ ساتھ سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کیاجارہا ہے جس سے ہر اشیاء کی قیمت میں اضافہ سبب بنے گا حکومت تجارتی خسارہ پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے او ر اس کے لئے اس شعبہ میں چیلنجز میں اضافہ ہورہا ہے، فج کی رپورٹ کے مطابق برآمدات میں بیس فیصد کمی کا امکان ہے۔ حکومت نے دھرنے میں فیملی سمیت شرکت کرنے والوں کو ایف بی آر میں اہم عہدے دے دئیے ہیں جبکہ اب تک حکومت معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ان خیالات کا اظہارآل پاکستان کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین امجد چوہدری ،سینئر اقتصاری تجزیہ کار رضوان رضی،لبرٹی مارکیٹ تاجر برادری شہزاد جیلانی،سہیل نواب،رانا رضوان اور خرم اقبال نے کیا ، امجد چوہدری نے کہا تاجر برادر ی اپنا کاروبار چھوڑ رہی ہے اور دکانوں کے کرایے بھی ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، مارکیٹوں میں دکانوں کے کرائے 35فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، امپورٹس پر بھاری ڈیوٹیاں عائد کی جارہی ہے جس وجہ سے افغان ٹریڈ ،ایران ٹریڈاور لانچوں کے ذریعہ سمگلنگ میں اضافہ ہوگا اور حکومتی ریونیو میں کمی واقع ہوگی، سیلز ٹیکس کی ریفنڈنگ نہ ہونے سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر ملک میں ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی بند ہوگئی ہے، تاجر برادری کا کہنا ہے ناقص حکومتی پالیسی نے ملک میں مہنگائی کی انتہاء کردی ہے اقتصادی اور تجارتی سر گرمیاں ٹھپ ہوکر رہی گئی ہیں اور عام آدمی پس گیا ہے حکومت سے جو امیدیں وابستہ کی تھیں اس میں وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے منی بجٹ میں عوام کو مزید مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا جائے گا ، تاجر برادی پہلے ہی کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے اب منی بجٹ سے اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے،سینئر اقتصادی تجزیہ کار رضوان رضی نے کہا کہ سپر ٹیکس لگنے کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی ٹیکس میں بھی اضافہ ہورہا ہے، منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا تو یہ حکومت کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا ، منی بجٹ میں حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف ملنا چاہئیے۔

مزید :

صفحہ آخر -