اسسٹنٹ کمشنرز کے اتوار بازاروں کے دورے،حاضری چیک کی

اسسٹنٹ کمشنرز کے اتوار بازاروں کے دورے،حاضری چیک کی

لاہور)جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرافسران نے اتوار بازار وں کے دورے کیے اور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اتواروماڈل بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا ۔ سٹاف کی حاضری اورسکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا ۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر عامر شفیق نے اتوار بازار وحدت کالونی کا دورہ کیااور اے سی ہیڈکوارٹر خاور بشیر نے ماڈل بازار میاں پلازہ کا دورہ کیا ۔ اے سی سٹی احمد رضا بٹ نے اتوار بازار گلشن راویور اے سی رائیونڈ نے رائیونڈ بازار کا دورہ کیا ۔اس کے علاوہ ڈی سی لاہور کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے بھی عام بازار وں میں گراں فروشی پر کارروائی کی اور درجنوں دکانداروں کو حراست میں لے لیااور ان کوہزاروں روپے کے جرمانے کئے گئے ۔

اتوار بازار

مزید : میٹروپولیٹن 1