13سالہ اریبہ کی شادی پر جانے سے قبل سہیلی سے آخری رابطے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

13سالہ اریبہ کی شادی پر جانے سے قبل سہیلی سے آخری رابطے کی تفصیلات سامنے آ ...

لاہور( این این آئی)ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی فائر نگ سے جاں بحق ہونیوالی 13سالہ اریبہ کی جانب سے بورے والا شادی پر جانے سے پہلے اپنی سہیلی سے ہونیوالے آخری رابطے کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس میں اس نے اپنی سہیلیوں کو کسی بات پر منانے کی بات کی۔نجی ٹی وی کے مطابق معصوم اریبہ نے ا پنے آخری رابطے میں کہا ہیلو ،۔۔۔ اقرا ء تم کیسی ہو ،امید ہے تم ٹھیک ہو گی ، اریبہ نے اپنی سہیلی اقرا ء کو کہا کل والی یہ بات نہیں تھی جو تم سمجھ رہی ہو۔ صحیح بات میں تم کو وقت آنے پر بتاؤں گی۔ تم سے ایسی امید نہیں تھی آپ ایسی بات کروں گی۔ اریبہ نے اپنے رابطے میں کہا اقرا ء پلیز۔۔۔ جنت کو بھی منا لو،اس کو بتاؤ ایسی کوئی بات نہیں ۔

آخری رابطہ

مزید : صفحہ آخر