سانحہ ساہیوال کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،زرقا تیمور سہروردی

سانحہ ساہیوال کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،زرقا تیمور سہروردی

لاہور (سٹی رپورٹر ) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ سا نحہ ساہیوال کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے پو لیس کو بے لگام نہیں ہو نا چاہیے معصوم شہر یو ں پر گو لی چلانے والے درندے ضرور نشان عبر ت بنیں گے پو لیس اپنا قبلہ در ست کرلے اب جعلی پو لیس مقا بلو ں کی کو ئی گنجا ئش نہیں ۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خواتین سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے مزید کہاکہ تحریک انصا ف کا شروع سے مو قف ہے کہ پنجا ب پو لیس میں اصلاحا ت کی اشد ضرور ت ہے بغیر تحقیق کے کسی بھی گا ڑی یا مسافرو ں پر فا ئر نگ بھی دہشتگر دی کے ذمرے میں آ تی ہے محکمہ پو لیس کے اعلیٰ حکام ایسے اہلکارو ں پر کڑی نظر رکھیں جواختیارا ت کانا جا ئزہ فائدہ اٹھاتے ہیں سا نحہ سا ہیو ال میں جرم کے مرتکب افراد کو کو ئی رعا یت نہ دی جائے انہیں نشان عبر ت بنایا جائے تاکہ دو بارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

زرقا

مزید : میٹروپولیٹن 1