تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع سماعت 23 جنوری کو ہوگی

تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع سماعت 23 ...

اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور (نیپرا) کے پاس درخواست جمع کرادی ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی ہے اس سلسلے میں نیپرا 23 جنوری کو عوامی سماعت کرے گا۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ذریعے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کیلئے رجوع کیا ۔

مزید : صفحہ آخر