جے آئی ٹی رپورٹ پر ذمہ داروں کو سزاء ملے گی ،کوئی وزیر مستعفی نہیں ہوگا، محمودالرشید

جے آئی ٹی رپورٹ پر ذمہ داروں کو سزاء ملے گی ،کوئی وزیر مستعفی نہیں ہوگا، ...

لاہور (آئی این پی )وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے ساہیوال واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس واقعے کی تحقیقات کی جار ہی ہیں، کاروالوں سے خودکش جیکٹ اور بارودی مواد ملا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں حقائق سامنے آئیں گے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا کہنا تھا تحقیقات کی جارہی ہیں خلیل کا ذیشان سے کیا تعلق تھا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اگر سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہواتو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی ، کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا ، کیونکہ اس معاملہ پر کسی کو مستعفی نہیں ہوناچاہئے ،سانحہ ماڈل ٹان اور سانحہ ساہیوال میں فرق ہے، وہاں دن دہاڑے حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کوقتل کیا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر