پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز وقفے کے بعد آج شروع ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز وقفے کے بعد آج شروع ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد آج پیر سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ، اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے ساہیوال واقعہ پر شدید احتجاج کئے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آج پیر کے روز شروع ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے پر دو محکموں خزانہ اور ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔جاری کردہ ایجنڈے میں حکومت کی جانب سے چار مسودات قانون دی پنجاب پرینونشن آف کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل 20018،دی پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ بل 2019،دی نمل انسٹی ٹیوٹ میانوالی بل 2019اوردی پنجاب ڈومیسٹک ورکرز بل 2018شامل ہیں۔

پنجاب اجلاس

مزید : صفحہ آخر