حکومت کو ڈلیور کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے،ناصر سلمان

حکومت کو ڈلیور کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے،ناصر سلمان

لاہور(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء ناصر سلمان نے کہا ہے کہ ابھی حکومت کو آئے ہوئے اتنا عرصہ نہیں ہوا ہے اس لئے ابتداء میں اس طرح کی باتیں مناسب نہیں ہیں حکومت کو ڈلیور کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہئے اور اپوزیشن کو بھی صبر سے کام لینا چاہئے اور اس کو اپنی آئینی مدت بھی پوری کرنے موقع دینا چاہئے۔ ناصر سلمان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے ضروری ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے اپوزیشن کواس طرح کی باتوں سے گریز کرنا چاہئے اسی میں جمہوریت کی بقاء ہے،پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات ہم نے نہیں بنائے ہیں بلکہ آج کے اتحادیوں نے یہ مقدمات ایک دوسرے خلاف بنائے ہیں ۔ہم نے صرف ان مقدمات کو کھولا ہے ۔

ناصر سلمان

مزید : میٹروپولیٹن 1