حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی،عدنان ہنجراء

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی،عدنان ہنجراء

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عدنا ن اصغرہنجرا ، خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ سابقہ کونسلر اظہر عزیز بٹ اور غلام عباس میر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ مہنگائی ، غربت ، پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ملک میں دوبارہ دہشت گردی کی لہر نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔حکومت نے الیکشن کے وقت پاکستان کی عوام کو بیوقوف بنایا نئے پاکستان کا لالچ دے کر مینڈیٹ کو چوری کرکے حکومت بنائی مگر افسوس عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ عوام نے جو توقعات لگائی تھیں کہ عمران خان پاکستان میں دودھ کی نہریں بہادینگے مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام نظر آئے۔ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کوئی ویژن نہیں ان کوسمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے۔ پنجاب میں کوئی نیا کام یا ترقیاتی سکیم ابھی شروع نہیں ہوئی ۔ لوگ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے کروائے ہوئے ترقیاتی کاموں کو یاد کررہے ہیں۔

عدنان ہنجراء

مزید : میٹروپولیٹن 1