نان فائلز کو جعلی دستاویز کے ذریعے فائلز بنا کر ٹیکس چوری کا انکشاف

نان فائلز کو جعلی دستاویز کے ذریعے فائلز بنا کر ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر اضافی ٹیکس ادائیگی سے بچنیکیلئے ایف بی آر اور اس کے ماتحت ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈحکام کی ملی بھگت سے نان فائلرز کوجعلی دستاویزات کے ذریعے فائلرز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ناقص نیشنل ٹیکس نمبرزسرٹیفکیٹ جاری کرنے والے عناصر کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈمیں جعلسازی سے تیار کردہ دستاویزات کا استعمال روکنے کیلئے ایف آئی اے کے نیشنل ریسپانس سینٹر برائے سائبر کرائمزونگ کی مشاورت سے فْول پروف اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرمتعارف کروانے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے دائر ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ کے غلط استعمال سے متعلق کیس میں عائد کردہ الزامات کے بارے میں پیراوئز کمنٹس کیساتھ تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور ممبران انفارمیشن ٹیکنالوجی ایف بی آر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ 22 جنوری 2019 کو ہونے والی سماعت میں ایف بی آر کی جانب سے کوئی کسی سینیئر افسر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیس پیش کرے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے ایف بی آر کو اس جعلسازی میں ملوث ملازمین اور بطور خاص اعلی افسران کیخلاف کارروائی کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ایف بی آر کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پرال اور (آئی اینڈ آئی)کی اس طرز پرری اسٹرکچرنگ کیجائے کہ یہ ادارے سیلز ٹیکس فراڈ کی روک تھام اور ٹیکس فراڈ کا سْراغ لگانے میں موثر کردار ادا کرسکیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان شاہد نامی شخص کی جانب سے ایڈووکیٹ وحید شہزاد بٹ کے ذریعے وفاقی ٹیکس محتسب لاہور آفس میں دائر کردہ درخواست پرریجنل وفاقی ٹیکس محتسب لاہور آفس کے ایڈوائزر میاں منور غفور کی جانب سے ایف بی آر کو 12 دسمبر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی مگر ایف بی آر حکام نے 12 دسمبر کو جواب جمع کروانے کے بجائے 20 دسمبر تک کا وقت مانگا تھا مگر 20 دسمبر کو ریجنل وفاقی ٹیکس محتسب آفس لاہور میں پیش ہونے والے آر ٹی او لاہور اور کارپوریٹ آر ٹی او لاہور کے حکام نے جواب جمع کروانے کی بجائے ذیشان شاہد کو این ٹی این کے اجراء اور فائلر ہونے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کردیا ۔ذیشان شاہد نامی شخص نے ایڈووکیٹ وحید شہزاد بٹ کے ذریعے وفاقی ٹیکس محتسب لاہور آفس میں درخواست دائر کررکھی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر