بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ،15 سالہ بچی زخمی ،لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ،15 سالہ بچی زخمی ،لوگ گھروں ...

سما ہنی (آئی این پی)سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں نہالہ چاہی اور بنڈالہ پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پندرہ سالہ بچی مصباح زخمی ، بنڈالہ میں فائرنگ سے گھا س کے ذخائر کو آگ لگ گئی، بھمبر سے نالی پتنی جانے والی بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق سما ہنی کے سرحدی علاقوں نہالہ چاہی اور بنڈالہ کو بھارتی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے رتی ڈھیری کے مقام بھارتی فوج کی طرف سے داغی گئی گولی جس سے مصباح کنول دختر حبیب الرحمن بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سما ہنی میں فوری طبی امداد دی گئی دوسری طرف بنڈالہ میں بھارتی فائرنگ سے مظہر نامہ شخص کاگھا س کا ذخیرہ(گاڑا) جل کر خاکسترہو گیا بھارتی فائرنگ کے دوران لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی نے بھارتی گنیں خاموش کرا دیں ادھر بھمبر سے نالی پتنی جانے والی بس کو بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنایا لیکن معجزانہ طور پر مسافر محفوظ رہے بھارتی فوج نے عین کنٹرول لائن لائبن پر رہنے والے لوگوں کا جینا محال کیا ہوا ہے اور لوگ آزادانہ طور پر اپنے گھروں میں کام نہیں کر سکتے۔

مزید : صفحہ آخر