27روز قبل منصب سنبھالنے والے افغان وزیر داخلہ مستعفی ،اشرف غنی کی الیکشن مہم میں شامل

27روز قبل منصب سنبھالنے والے افغان وزیر داخلہ مستعفی ،اشرف غنی کی الیکشن مہم ...

کابل (این این آئی) افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے اہم رکن اور وزیر داخلہ امراللہ صالح نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے ستائیس روز قبل بطور ملکی وزیر داخلہ منصب سنبھالا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے امر اللہ صالح کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا وہ صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔ کابل کے معتبر سیاسی و عسکری حلقوں نے امر اللہ کے مستعفی ہونے پر تشویش ظاہر کی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انتخابی مہم میں اْنہیں کیا ذمہ داری سونپی جائے گی۔ دوسری جانب رواں برس بیس جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں معروف جنگی سردار گلبدین حکمت یار بھی شامل ہو گئے ۔

مزید : صفحہ آخر