موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت شجاعت نے آج پارٹی اجلاس طلبکر لیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے پارٹی کا اجلاس (آج )پیر کو طلب کر لیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ،ایم این اے مونس الہٰی ،حسین الہٰی سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد میں طلب کیا گیا ،مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اجلاس طلب