اپوزیشن کا احتجاج رائیگاں، انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس تاحال طلب نہ کیا جا سکا

اپوزیشن کا احتجاج رائیگاں، انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود عام انتخابات 2018ء میں دھاندلی سے متعلق مرکزی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس تاحال طلب کیا جا سکا نہ دھا ند لی کی تحقیقات کیلئے ٹرم آف ریفرنس کو حتمی شکل دی جا سکی۔ گزشتہ ہفتے اس معاملے پر قومی اسمبلی میں احتجاج بھی کیا گیا تھا اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یقین دہانی کروا ئی تھی وہ خود اس معاملے کو دیکھیں گے۔ تاحال عام انتحابات 2018ء پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا جا سکا ، رواں ہفتے قومی اسمبلی میں اس معاملے پر اپوزیشن کا ایک بار پھر احتجاج متوقع ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -