لائبریری کلب کامطالعے کی عادت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی پروگرام
لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی لائبریری کلب کے زیر اہتمام کتاب کے مطالعے کی عادات کو فروغ دینے کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف لائبیریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، چیئرپرسن شعبہ انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر پروفیسر ڈاکٹر عامرہ رضا، ڈپٹی چیف لائبریرین سید سلیم عباس زیدی ، لائبریرینز اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامرہ رضا نے سادات زیست ہاشمی کی "Ghazal Cosmopolitan: Ghazals and Essays on the Culture and Craft of the Ghazal" کے موضوع پر انگریزی شاعری کی کتاب پر تبصرہ کیاجبکہ قاسم علی شاہ کی تصنیف ’اپنی تلاش ‘پر سید سلیم عباس زیدی نے سیر حاصل گفتگو کی۔
