سینیٹ خصوصی کمیٹی قانونی اصلاحات کا اجلاس کل ہو گا

سینیٹ خصوصی کمیٹی قانونی اصلاحات کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کا اجلاس کل (منگل کو) پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کمیٹی کے کنوینئر سابق وزیر خزانہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہو گا۔ کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس پر غور کیا جائے گا۔ یہ کمیٹی مجموعی طور پر تمام قانونی اصلاحات کے لئے قائم کی گئی ہے۔ ان میں عوامی نوعیت کے قوانین پر بھی غور کیا جائے گا اور کمیٹی اپنی سفارشات ایوان بالا میں پیش کرے گی۔

خصوصی کمیٹی

مزید : صفحہ آخر