کابل ،صوبہ لوگرکے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ،15گارڈز ہلاک

کابل ،صوبہ لوگرکے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ،15گارڈز ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں افغان گورنر کے قافلے پر طالبان کے خود کش حملے میں 15 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق ہو گئے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صوبہ لوگر کے گورنرانورکے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے صوبائی انٹیلی جنس چیف کے ہمراہ کابل کی جانب محوسفر تھے۔افغان طالبان کا خودکش حملہ آوار بارود سے بھری گاڑی لے کر تیزی سے قافلے میں گھس گیا۔صوبائی پولیس کے ترجمان شاہپور احمدزئی نے بتایا کہ ’حملے میں 7 افراد بھی زخمی ہوئے تاہم دونوں اہم شخصیات محفوظ رہی اور جاں بحق ہونے والے تمام گورنر کے گارڈز تھے‘۔گولر صوبے کے کونسلر ممبر عبداللہ ولی نے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ 7 لوگ جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب طالبان نے صوبہ لوگر کے گورنر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

مزید :

صفحہ آخر -