وزیراعظم ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائینگے،شیخ رشید

وزیراعظم ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائینگے،شیخ رشید

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے ساہیوال واقعے کی جتنی مزاحمت کی جائے کم ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اگر وہ ملوث پائے گئے تو جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ انھیں نشان عبرت بنا کر مثال قائم کریں گے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا سانحہ ساہیوال کے بعد قوم نے جو ردعمل دیا ہے اگر اسی طرح وہ متحد رہی تو ملک میں کوئی چور لوٹیرا بچ نہیں پائے گا۔ میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر بن سکتا ہوں، ممبر بن کر شہباز شریف کا احتساب کروں گا جو دوسروں کا احتساب کر رہا ہے۔ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو گیا اور میں کہتا ہوں عمران خان امریکہ نہیں جائے گا بلکہ امریکہ عمران خان کے پاس آئے گا۔ مارچ تک سب چوروں کا جھاڑو پھر جائے گا، حکومت ان لوگ کیساتھ مذاکرات نہیں کرے گی جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے۔ق لیگ کے بارے میں پوچھے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا وہ کہیں نہیں جا رہے، حکومت کیساتھ ہے۔ ریلوے کی بہتری کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر