ٹاؤن شپ صادق چوک کا پل دورویہ کیا جائے،سرفرازخان

ٹاؤن شپ صادق چوک کا پل دورویہ کیا جائے،سرفرازخان

لاہور(پ ر)انجمن تاجران عمر چوک ٹاؤن شپ کے چیئرمین سابقہ جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقے کے سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے ایم پی اے نذیر چوہان سے مطالبہ کیاہے کہ گندے نالے ٹاؤن شپ صادق چوک کے پل کو ہنگامی بنیادں پر ڈبل کیا جائے اور اس کے اطراف کی سڑکوں کو کشادہ کیا جائے ، محمد سرفراز خان نے کہا کہ صادق چوک کا پل اہم ترین پل ہے، اس کے ارد گرد کئی سرکاری سکول کالجز اور تعلیمی ادارے ہیں ، اور درجن بھر شادی ہال کے علاوہ ایک بڑا ہسپتال بھی ہے، صبح سکول کے ٹائم اور چھٹی کے اوقت میں یہاں زبردست ٹریفک جام ہو جاتی ہیں، اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ جای ہیں، اس سنگین ترین صورتحال کے باعث طلبا ء و طالبات کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سرفراز خان

مزید : میٹروپولیٹن 1