ون ڈش کی خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار،فارم ہاؤس کو سیل کر دیا گیا

ون ڈش کی خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار،فارم ہاؤس کو سیل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی رات گئے ون ڈش اوراقات کار کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی او پی ایف سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران اوقات کار کی خلاف ورزی پر احمد نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا ،کارروائی اے سی ماڈل ٹاؤ ن نے کی ۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر جلو موڑ پرائس لینڈ فارم ہاؤس میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر فارم ہاؤس کو سیل کردیا گیا اورکاروائی کے دوران حبیب نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔کاروائی اے سی شالیمار کی نگرانی میں کی گئی ۔