پولیس نے ضلعی انتظامیہ کھلی کچہریوں کا بائیکا ٹ کردیا ، سائل پریشان
لاہور(اپنے نمائندے سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہری کا لاہور پولیس نے بائیکاٹ کر دیا جس پر ہزاروں شہریوں کے مسائل حل نہ ہو پائے ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی پولیس افسران کی راہ تکتے رہے گئے شہری کھلی کچہری میں ریونیو سٹاف اور قبضہ گروپس کے خلاف پھٹ پڑے پولیس کی عدم دستیابی کے باعث قبضہ گروپس لینڈ مافیا کے خلاف شکایت کنندگان کو محکمہ پولیس سے رجوع کرنے کا کہا گیا ، ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ پولیس افسران نے کھلی کچہری میں آنے کے حوالے سے کوئی اطلاع دینا بھی مناسب نہ سمجھی ہے اور اس طرح محکمہ جات کا آپس میں رابطے کا فقدان بھی نمایاں طور پر بھی عیاں ہو گیا جبکہ پولیس افسران نے محکمہ ریونیو کیساتھ ملکر کھلی کچہری میں جانے کی بجائے اپنے اپنے دفاتروں میں ہی کھلی کچہری لگانے کو زیادہ ترجیح دینا شروع کر دی جس پر شہریوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے دونوں محکمہ جات کے افسران اختیارات ایک دوسرے پر ڈال کر بری الذمہ ہو رہے ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔