سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج چاند گرہن ، 62منٹ تک جاری رہے گا

سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج چاند گرہن ، 62منٹ تک جاری رہے گا

جدہ(این این آئی)سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج(پیر کو)چاند گرہن ہوگا۔ عرب ٹی وی کے مطابق فلکیاتی علوم کے سعودی ماہر انجینئر ماجد ابو زاہر نے بتایا کہ پیر کو سورج غروب ہونے سے قبل چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور یہ 62منٹ تک جاری رہے گا تاہم سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اسے جزوی طور پر دیکھا جائے گا۔ مملکت کے شمال مغربی علاقوں میں گرہن کا زیادہ مشاہدہ ممکن ہوگا جبکہ مملکت کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں کم ہوگا۔

مزید : عالمی منظر