سول اور سرکاری اداروں کے مابین رابطوں کو فروغ دینا ہو گا،ڈاکٹر بلال احمد

سول اور سرکاری اداروں کے مابین رابطوں کو فروغ دینا ہو گا،ڈاکٹر بلال احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ملک کے بعض مقامات انتہائی موذی امراض کی آماجگاہ ہیں کیونکہ ان مقامات پر صحت اور صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں، صحت اور صفائی کے ناقص انتظامات کی سب سے بڑی وجہ گورنمنٹ اور سول اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے ۔رابطوں کے اس فقدان کو کم کرنے کیلئے پناسیہ ہیلتھ کئیر نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو گورنمنٹ اور سول اداروں سے رابطے کر رہی ہے اور ان کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے اور اپنی سفارشات بھی دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار پناسیہ ہیلتھ کئیر کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر بلال احمد نے صحافیوں کو دی جانے والی روزانہ کی میڈیا بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر پناسیہ ہیلتھ کئیر کے صدر ظہور کاظمی، فنانس ڈائریکٹر محمد مختار ، اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری محمد افضل میو اور پروگرام کو آرڈینیٹر مس راحیلہ بھی موجود تھیں۔
ڈاکٹر بلال احمد