بھارت مدھیہ پردیش میں ایک اور بی جے پی رہنما قتل، سر پتھر سے کچل دیا
سیندھوا (آئی این پی ) بھارتی ر یاست مدھیہ پردیش میں ایک اور بی جے پی رہنما کو قتل کر دیا گیا ۔ ضلع سیندھوا کے بلواڑی حلقہ کے بی جے پی رہنما منوج ٹھاکر کو نا معلوم افراد نے قتل کے بعد ان کا سر پتھر سے کچل دیا ۔ ان کی لاش خون میں لت پت سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔
اس سے قبل مندسور نگر پالیکا کے صدر اور بی جے پی کے معروف رہنما پرہلاد بندھوار کو جمعہ کے روزبازار کے چوراہے پر سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
