منی بجٹ میں 200 ارب کے ٹیکس لگانے کا ارادہ نہیں، ترجمان وزارت خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں 200 ارب کے ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،منی بجٹ سے آٹو موبائل انڈسٹری، ٹیکسٹائل، لیدر اور گارمنٹس سیکٹرز کو فروغ ملے گا جبکہ غریب طبقے پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالاجائیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاقان حسن نجیب نے کہا کہ منی بجٹ کا نام سرمایہ کاری و برآمدات پروموشن پیکج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ آٹو موبائل انڈسٹری، ٹیکسٹائل، لیدر، گارمنٹس سیکٹرز کو فروغ ملے گا۔انہوں نے 200 ارب کے نئے ٹیکسز کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ سے پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ترجمان نے کہا کہ غریب طبقے پر ٹیکسوں کا کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا جبکہ بزنس گوشوارے ششماہی بنیاد پر جمع کرانے کی سہولت کا اعلان بھی کریں گے۔
، ترجمان وزارت خزانہ