جے آئی ٹی نے ساہیوال واقعہ کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرا دیا

جے آئی ٹی نے ساہیوال واقعہ کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرا دیا

ساہیوال(صباح نیوز)سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے واقعہ میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران کو قصوروار ٹھہرا دیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ساہیوال پر قائم جے آئی ٹی کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کے اعلی افسران کو قصوروار ٹھہرا دیا ہے جس کے بعد ان کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ جلد تیار کر کے اعلی حکومتی عہدیداروں کے حوالے کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو ذمہ داری سونپی ہے جو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

جے آئی ٹی

مزید : صفحہ اول