شہباز شریف کوپی اے سی کا چیئرمین بنانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

شہباز شریف کوپی اے سی کا چیئرمین بنانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ آج سنایا ...

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ آج پیر کو سنایا جائیگا ۔ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی تھی ۔سماعت کے دور ان درخواست گزار کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو سن چکے ہیں، مزید دلائل تحریری طور پر جمع کرا دیں۔سماعت کے دور ان درخواست گزار کی طرف سے تحریری دلائل جمع کرادئیے گئے تھے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاتھا کہ درخواست پر فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا۔

مزید : صفحہ اول