تین پی ٹی آئی رہنماآج آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکریں گے

تین پی ٹی آئی رہنماآج آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکریں گے

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے تین رہنما آج پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان،عادل انصاری اور نواز مندوخیل کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے جو آج پیر کو سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کریں گے،قبل ازیں تینوں رہنما وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے ۔

پی ٹی آئی رٹ

مزید : صفحہ اول