تھریسامے بریگزٹ معاملہ سے پیچھے ہٹ جائیں، سابق برطانوی وزیراعظم جان میجر

تھریسامے بریگزٹ معاملہ سے پیچھے ہٹ جائیں، سابق برطانوی وزیراعظم جان میجر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے وہ یورپ سے علیحد گی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں اور پارلیمنٹ کو اس مسئلے سے باہر نکلنے کا حل تلاش کرنے دیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جان میجر کا کہنا تھا انہوں نے 1990 سے 1997 کے درمیان شمالی آئرلینڈ امن عمل اور پہلی خلیجی جنگ میں اہم فیصلوں پر سمجھوتہ کیا تھا، تاہم تھریسا مے کو بھی ان کے بریگزٹ منصوبہ بھاری اکثریت سے مسترد ہونے کے بعد سمجھوتہ کرلینا چاہیے۔خیال رہے سابق وزیر ا عظم جان میجر 2016 میں بریگزٹ پر برطانیہ میں ہونیوالے ریفرنڈم کے دوران یورپ کیساتھ رہنے کے حق میں مہم چلانے اور تھریسا مے کے اس بل کیخلاف افراد میں شامل تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی بی سے گفتگو کرتے ہوئے جان میجر کا کہنا تھا برطانوی وزیر اعظم کی ڈیل اب ناکام ہوچکی ، لہٰذا میرا نہیں خیال انہیں اس کیساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ اگر ہم اسی افرا تفری کیساتھ بغیر کوئی ڈیل کیے باہر آگئے تو میرے مطابق اس کے نتائج بہت ہی خطرناک ہوسکتے ہیں۔خیال رہے تھریسا مے آج پارلیمنٹ کو بریگزٹ کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔

مزید : صفحہ اول