حکومت سانحہ ساہیوال کے ملزموں کیخلاف تیز ترین کارروائی کرے،جہانگیر ترین

حکومت سانحہ ساہیوال کے ملزموں کیخلاف تیز ترین کارروائی کرے،جہانگیر ترین

اسلام آباد ( آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے حکومت سے سانحہ ساہیوال کے ملزموں کیخلاف تیز ترین کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔اتوار کے روز جاری انے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سانحہ ساہیوال واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہے،یہ انتہائی لرزہ خیز اور ناقابل معافی ہے ، سینئر پولیس افسران ذمہ دار ہیں تو ان کا بھی حساب ہونا چاہیے ، اور تیزی کے ساتھ ہونا چاہیے ، ذمہ دار پولیس افسران کو سخت سزا ملنی چاہیے،قوم حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے اور کیفرکرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تیزترین کارروائی کا مطالبہ کررہی ہے۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ اول