لیبیا، مسلح گروہوں میں جھڑپیں صحافی جاں بحق
طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے علاقے شمالی طرابلس میں جھڑپوں کے دوران شیل لگنے سے ملک کے نامور صحافی محمد بن خلیفہ جاں بحق ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آزاد صحافی حمزہ ترکیہ کا کہنا تھا کہ شمالی طرابلس کے علاقے قیصر بن غاشر میں محمد بن خلیفہ پیڑولنگ کرنے والی مسلح ملیشیا کے ساتھ تھے کہ جھڑپ میں جاں بحق ہوگئے۔واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے فوٹو گرافر خود بھی آزاد صحافی تھے جو ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے علاوہ متعدد اداروں کے لیے کام کررہے تھے۔محمد بن خلیفہ کی ہلاکت پر لیبیا کی صحافی برادری نے تعزیت کا اظہار کیا، جہاں وہ ایک نامور فوٹو گرافر کے طور پر جانے جاتے تھے۔
صحافی جاں بحق
