ننکانہ ، 100سے زائد تجاوزات ہٹوادی گئیں ، درجنوں کو وارننگ نوٹسز جاری

ننکانہ ، 100سے زائد تجاوزات ہٹوادی گئیں ، درجنوں کو وارننگ نوٹسز جاری

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کا قصبہ منڈی فیض آباد(لاہور جڑانوالہ روڈ) پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، 100سے زائد ناجائز تجاوزات کو موقعہ سے ہٹوادیا گیا، درجنوں کو وارننگ نوٹسز جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب چوہدری امجدحسین ڈھلوں اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن ذیشان منور سیال کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے عملہ نے قصبہ موڑکھنڈا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے 100سے زائد ناجائز تجاوزات کو موقعہ سے ختم کروادیا اس موقعہ پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری امجد حسین ڈھلوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ پیدل چلنے والے راہگیروں کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کا روزگار ختم کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کو درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے آپریشن کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریڑھی بان حضرات مخصوص پوائنٹس پر ہی ریڑھیاں وغیرہ لگا سکتے ہیں۔

جبکہ دوکانداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی دوکانوں کے سامنے کسی بھی قسم کی ناجائز تجاوزات قائم نہ ہونے دیں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

مزید : علاقائی