قصور ، ڈاکو لاکھوں روپے ،نقدی ،ڈالہ اور موبائل فونز لوٹ کر فرار

قصور ، ڈاکو لاکھوں روپے ،نقدی ،ڈالہ اور موبائل فونز لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورو رپورٹ)ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت ،ڈالہ ،نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کے علاقہ ویر کے نو کے رہائشی محمد اشرف نے بتایا کہ اس کا ڈرائیور منیر احمد دیپالپور سے الہ آباد کی جانب آرہا تھا کہ راستے میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک کر لاکھوں روپے مالیت کا ڈالہ پندرہ ہزار کی نقدی اور موبائل فونز چھین لیا۔ اسی طرح سرائے مغل کے علاقہ بھوپیرا کے نزدیک امجد علی اور اس کے ساتھی کو ڈاکوؤں نے روک کر دس ہزار سے زائد کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -