تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ مقتول کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ مقتول کے ماموں کی مدعیت میں ...

جڑانوالہ (نامہ نگار)تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ مقتول کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے واقعات کے مطابق چک نمبر 566 گ ب کا 20 سالہ نوجوان انیس ولد لقمان اپنی حویلی سے جونہی باہر نکلا تو نامعلوم ملزمان نے مبینہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران اسے فائر مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

طلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر میں قتل،اقدام قتل کی دفعات شامل کی ہیں 20 سالہ انیس کے قتل میں مبینہ طور پر یہ ابہام بھی پایا جاتا ہے کہ اس کو مبینہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران قتل کیا گیا ہے یا پھر معاملہ کوئی اور ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی