بونیر‘ سواڑی بازار میں ڈکیتی کی واردات‘ لاکھوں روپے اڑا لے گئے

بونیر‘ سواڑی بازار میں ڈکیتی کی واردات‘ لاکھوں روپے اڑا لے گئے

بونیر(سعید بونیری سے )بونیر کے تجارتی مرکز سواڑی بازار میں صابر اینڈ کو کی دکان سے چار افراد نے سرشام ڈکیتی کے وارادت میں تقریبا 17 لاکھ 34 ہزار روپے نقد اور سوا لاکھ کی قیمتی موبائل چھین لئے ،واردات کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ،سواڑی چوکی کے انچارج نے رپورٹ درج کرنے کے بعد بتایا کہ پولیس نے بروقت ایف ائی آر درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے ،پولیس بہت جلد اصل حقائق تک پہنچ کر تفصیلات میڈیا کو بتائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق صابر ولد شیر افضل نے سواڑی چوکی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز شام سات بجے سرخ رنگ کی گاڑی سے تین افراد میرے دکان کے اندر ائے جبکہ ایک شحص گاڑی کے قریب کھڑاہوگیا ۔تین نامعلوم افراد نے گن پوائینٹ پر میرے دکان سے لاکھوں روپے نقد اور ایک قیمتی موبائل چھین لئے ۔واردات کے بعد نامعلوم ملزمان بھاگ گئے ،انہوں نے کہا کہ سواڑی چوکی کے انچار ج رپورٹ درج کردی ۔چوکی کے انچارج انور سعید نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او بونیر اور دیگر افسران کی ہدایت پر بروقت رپورٹ درج کردی ہے۔پولیس نے واقعہ کے بعد تفشیش شروع کی ہے ۔اور بہت جلد اصل حقائق میڈیا کے سامنے لائیں گے ۔ق

مزید : علاقائی