کراچی، ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار بن کر دبئی پلٹ تاجر کو لوٹ لیا

کراچی، ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار بن کر دبئی پلٹ تاجر کو لوٹ لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس جیسی وردیاں پہنے 4 ڈاکوؤں نے جعلی اہلکار بن کر دبئی سے کراچی پہنچنے والے تاجر کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق مٹیاری کا رہائشی اعجاز دبئی سے آنے والے اپنے کزن کو لے کر ایئرپورٹ سے نکلا تھا کہ ملیر کے علاقے میں ان کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ملیر کینٹ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 4 ڈاکوؤں نے پولیس وردی نہیں بلکہ اس سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے جن کے پاس جعلی نمبر پلیٹ 440 لگی گاڑی تھی جس پر پولیس بتی بھی تھی۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار بن کر گاڑی کو روکا اور شہریوں سے 4 لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔جعلی اہلکاروں کے خلاف واردات کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

تاجر، لوٹ لیا

مزید : علاقائی