نوشہروفیروز کے شہرمورو میں25ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

نوشہروفیروز کے شہرمورو میں25ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

مورو(این این آئی)نوشہروفیروز کے شہرمورو کے قریب 25 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ پولیس کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قریبی علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیزل ٹینکر نواب شاہ کے علاقے دولت پور جا رہا تھا۔ٹینکر الٹ جانے کے بعدعوام کی ایک بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ٹینکر سے ڈیزل نکالنے لگی جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کردیاجبکہ کچھ پولیس اہل کار بھی ٹینکر سے ڈیزل کے ڈرم بھرتے دکھائی دیئے۔

ٹینکر

مزید : علاقائی