شیخوپورہ ،ڈاکو ؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

شیخوپورہ ،ڈاکو ؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ گوجرانوالہ روڈ شیش محل میں گذشتہ رات 6مسلح ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر گودام میں موجود افراد اور دوسری منزل میں رہائش پزیر فیملی کو یرغمال بنا کر تین لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ، طلائی زیوراتاور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات 6ڈاکو تاجر عرفان شہزاد کے سکریپ کے کارخانہ اور اس کے گھر میں گاہکوں کے روپ میں آئے اورانہوں نے وہاں پر موجود تمام افراد سے نقدی چھین لی اور اس کے بعد گودام کے اپر پورشن میں موجود رہائش میں چلے گئے یہاں پر موجود خواتین اوربچوں کو یرغمال بناکر لوٹ لیا اور بچوں کو زدوکوب بھی کیاتاجر عرفان نے میڈیا کوبتایاکہ ، پولیس نے ہمارا مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر ملزمان کی گرفتاریوں میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے متا ثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -