شیخوپورہ،اپر گوگیرہ نہر سے 45 سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد

شیخوپورہ،اپر گوگیرہ نہر سے 45 سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)اپر گوگیرہ نہر سے 45 سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد ، سفاک ملزمان نے نا معلوم مقتول کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے ذبح کر کے لاش کو نہر میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے صبح سویر مقامی رہائشیوں نے لاش کو دیکھ کر مقامی تھانہ کی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر ڈیڈہاؤس روانہ کر دیا اور نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

مزید : علاقائی